April 17, 2026

ٹیکسٹائل ایشیا 2025 کا لاہور میں آغاز؛ 15 ممالک کی شرکت

  ٹیکسٹائل ایشیا 2025 کا لاہور میں آغاز؛ 15 ممالک کی شرکت

لاہور (نمائندہ، سمیرا ملک) جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش ٹیکسٹائل ایشیا 2025 لاہور ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گئی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی نمائش 22 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی، جس کا مقصد پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کو جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن اور ڈیجیٹل اپ گریڈیشن سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

افتتاحی روز وفاقی و صوبائی وزراء، صنعت کاروں اور بین الاقوامی وفود کی شرکت ہوئی۔ نمائش میں چین، ترکی، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، امریکا اور فرانس سمیت 15 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہیں، جبکہ جدید مشینری، اسمارٹ سسٹمز اور ویلیو ایڈڈ ٹیکنالوجی کے اسٹالز توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

پہلے روز ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 ذمہ دار ٹیکسٹائل شفٹ کے عنوان سے منعقد ہوئی، جبکہ 24 نومبر کو ٹیکنالوجی برائے ویلیو ایڈیشن کے موضوع پر خصوصی سیشن ہوگا، جس میں عالمی ماہرین سرکلر اکانومی، تجدید پذیر توانائی اور ڈیجیٹل اصلاحات پر پالیسی سفارشات پیش کریں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp