May 30, 2026

آئی ایل او کے دفتر کی قطر منتقلی کی تجویز پر عملے کی تشویش

  آئی ایل او کے دفتر کی قطر منتقلی کی تجویز پر عملے کی تشویش

قطر ( نمائندہ، نور الاسلام ) بین الاقوامی ادارہ محنت آئی ایل او نے اپنے مشرقِ وسطیٰ کے دفتر کو بیروت سے دوحہ منتقل کرنے پر غور کر رہا ہے، جس پر ادارے کے ملازمین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ قطر میں محنت کشوں کے حقوق محدود ہیں اور وہاں آزادانہ طور پر کارکنان سے ملاقات اور جائزہ کاری میں رکاوٹیں پیش آ سکتی ہیں۔ ان کے مطابق دفتر کی منتقلی سے ادارے کی خودمختاری، شفافیت اور محنت کشوں کے مسائل اجاگر کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

ادارہ کہتا ہے کہ کسی ملک میں موجودگی سے وہاں محنت قوانین بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے، تاہم عملے کا خیال ہے کہ یہ قدم کمزور مزدور حقوق والے خطے میں مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

ملازمین کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر با معنی مشاورت کی جائے اور ادارہ اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp