May 30, 2026

آن لائن محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی معاہدہ مضبوط کرنے کی ضرورت

  آن لائن محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی معاہدہ مضبوط کرنے کی ضرورت

نیویارک (نمائندہ، فضا امبر) انسانی حقوق نگہبان ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ ملکی حکومتیں آن لائن محنت کشوں کے لیے تیار کیے جانے والے عالمی معاہدے کے مسودے کو زیادہ مضبوط بنائیں تاکہ محنت کشوں کو منصفانہ اجرت، سماجی تحفظ اور استحصال سے حقیقی بچاؤ مل سکے۔

عالمی محنت تنظیم پہلی مرتبہ آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ہونے والے کام کے لیے عالمی اصول تشکیل دے رہی ہے۔ ادارے کے مطابق پلیٹ فارم روزگار تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر کروڑوں محنت کش غیر شفاف خودکار نظام، غلط درجہ بندی اور کم اجرت جیسے مسائل کا شکار ہیں۔

ادارے نے سفارش کی کہ محنت کش کو اصولی طور پر ملازم تصور کیا جائے، محفوظ ماحول، منصفانہ اجرت، شفاف خودکار نظام اور اجتماعی گفت و شنید کے حق کی ضمانت دی جائے، تاکہ آن لائن محنت کش بھی دیگر محنت کشوں کی طرح مکمل حقوق حاصل کر سکیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp