June 1, 2026

پنجاب حکومت کا مزدور کی کم از کم عمر 16 سال کرنے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا مزدور کی کم از کم عمر 16 سال کرنے کا فیصلہ

لاہور : وزیر لیبر پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں  کم از کم اجرت 37 ہزار روپے کے نفاذ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے

وزیر لیبر نے کہا کہ مزدوروں کو تنخواہ کی ادائیگی بینک اکاؤنٹس سے یقینی بنائی جائے گی اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے لیبر ڈیپارٹمنٹ نے شکایات بھی سیل قائم کردیا ہے جہاں شکایت کنندگان کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ 

فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ مزدور یونینز کی تشکیل اور انجمن سازی کے حق کی حوصلہ افزائی کریں گے جس کے لیے مزدور کے تحفظ کے لیے روزگار دینے والی ایجنسیوں کو لیبر قوانین کے دائرے میں لایا جا رہا ہے۔ 

وزیر لیبر نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کے لیے ملازمت کی عمر کو 16 سال کررہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 11 کی شک 3 کے مطابق ملک میں  ملازمت کے لیے کم از کم عمر 14 سال ہونی چاہیے۔ 

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp