September 7, 2026

پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا اجلاس، کے الیکٹرک کو مبارکباد

 پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا اجلاس، کے الیکٹرک کو مبارکباد

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا ایک اہم اجلاس سکھر میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کی مضبوطی، مزدور اتحاد اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر اختر حسین ایڈووکیٹ، پی ٹی یو ایف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالغنی، کے الیکٹرک سی بی اے کے چیئرمین سہیل بابر اور جمیل احمد ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ عبدالغنی نے سہیل بابر کو کے الیکٹرک سی بی اے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اجلاس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ میں بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانونی و آئینی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ویلفیئر لاڑکانہ سے متعلق مبینہ الزامات پر شواہد کی روشنی میں مجاز حکام کے سامنے قانونی کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔ شرکاء نے شفافیت اور مزدور حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کا عزم دہرایا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp