September 7, 2026

انڈس پینسلز فیکٹری کے مزدور کو استعفیٰ نہ دینے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکی، قانونی بقایا جات کا مطالبہ

 انڈس پینسلز فیکٹری کے مزدور کو استعفیٰ نہ دینے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکی، قانونی بقایا جات کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) انڈس پینسلز فیکٹری سائیڈ ایریا اور بن قاسم کے سالہا سال سے وابستہ مستقل ملازمین کو مبینہ طور پر جبرًا مستعفی ہونے یا بغیر قانونی مراعات کے برطرف کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے خلاف محنت کشوں نے قانونی حقوق اور بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

فیکٹری کے ملازم الہیٰ بخش کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے انہیں دفتر بلا کر فوری استعفیٰ دینے کا دباؤ ڈالا اور کہا کہ استعفیٰ دینے کی صورت میں ایک ماہ کی تنخواہ اور بقایا رقم چند مہینوں میں دی جائے گی، جبکہ انکار پر ٹرمینیشن کے ذریعے فنڈز کے سوا تمام حقوق سے محروم کرنے کی دھمکی دی گئی۔

اس موقع پر پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین  کے مرکزی صدر محمد سلیم نے مزدور متاثرہ ملازم سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی

محمد سلیم کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی بن قاسم صنعتی علاقے میں منتقلی کے بعد سالہا سال سے کام کرنے والے ورکرز کو بغیر قانونی پروسیس کے نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیبر قوانین کے مطابق ملازمین کے تمام جائز ڈیوز کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp