تربیلا ڈیم: عوامي لیبر یونین اور پاور چائنا کے درمیان نیا معاہدہ، الاؤنس اور اجرتوں میں اضافہ
تربیلا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) عوامی لیبر یونین سی بی اے ٹی فائیو تربیلا ڈیم اور پاور چائنا انتظامیہ کے درمیان مزدوروں کے مطالبات پر نیا تصفیہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ملازمین کے فلاحی الاؤنسز اور روزانہ کی اجرت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے
معاہدے کے مطابق پاور چائنا میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے ماہانہ فوڈ الاؤنس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 3,600 روپے سے بڑھا کر 5,000 روپے ماہانہ مقرر کر دیا گیا ہے
اس کے علاوہ، ادارے میں کام کرنے والے نیم ہنر مند اور ہنر مند محنت کشوں کی روزانہ کی اجرت میں 280 روپے فی دن اضافہ کیا گیا ہے۔ مزدور رہنماؤں نے موجودہ معاشی صورتحال اور مہنگائی کے تناظر میں اس معاہدے اور اجرتوں میں اضافے کو محنت کشوں کی ایک بڑی اور اہم کامیابی قرار دیا ہے
