پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکالرشپ فارمز ‘گم’، کوئلہ کان کن کے بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں
ڈینم کلاتھنگ کمپنی کے 2536 برطرف محنت کشوں کی فتح، 10 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی تقسیم
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ڈینم کلاتھنگ کمپنی یونٹ 4 کے بند ہونے سے برطرف ہونے والے 2536 مزدوروں کی تین سالہ طویل جدوجہد رنگ لے آئی
نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کی قانونی معاونت سے 16 تا 18 اگست متاثرہ مزدوروں میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 45 لاکھ 25 ہزار 608 روپے کی رقم ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے چیکس کی صورت تقسیم کی جا رہی ہے
بین الاقوامی برانڈز کے مالی حصے اور ‘این ٹی یو ایف’ کے لیگل ہیلپ سینٹرز کی کاوشوں سے کم از کم 6 ماہ کی سروس والے ورکرز کو ایک ماہ کی اضافی اجرت دی جا رہی ہے۔
فیڈریشن نے اس کامیابی کو محنت کشوں کے اتحاد اور ثابت قدمی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے بقیہ واجبات کی ادائیگی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
