September 3, 2026

 

  

لیبر کالونی ڈیفنس روڈ کے ریہائشیوں کا مالکانہ حقوق اور بھتہ مافیا کے خلاف جدوجہد کا عزم

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) لیبر کالونی ڈیفنس روڈ میں خواتین کمیٹی کے زیرِ اہتمام 146 فلیٹس کے معاملے پر آئندہ کی حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقہ مکین خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں خواتین نے خاتون  مزدور رہنما آئمہ محمود کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فلیٹس کے مالکانہ حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے کالونی میں موجود قبضہ مافیا، غیر قانونی بھتہ وصولی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی دوہری پالیسی کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر خواتین نے ایک کالونی ایک اصول، دوہری پالیسی نامنظور اور مالکانہ حقوق دو کے پرجوش نعرے لگائے۔ خواتین رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک تمام متاثرہ محنت کش خاندانوں کو ان کی رہائش کے جائز مالکانہ حقوق نہیں مل جاتے، پرامن تحریک اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp