September 3, 2026

سابق ریجنل ڈائریکٹر لیبر اطہر علی شاہ کے اعزاز میں تقریب، خدمات کو خراجِ تحسین

 سابق ریجنل ڈائریکٹر لیبر اطہر علی شاہ کے اعزاز میں تقریب، خدمات کو خراجِ تحسین

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سابق ریجنل ڈائریکٹر لیبر اطہر علی شاہ کے اعزاز میں ایک پروقار دعوتِ اعزاز کا اہتمام کیا گیا، جس میں نامور لیبر رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نظیر احمد سومرو، سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، معروف رائٹر مہناز رحمان، آل لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کی چیئرپرسن بشریٰ آرائیں، ناؤ کمیونٹیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرحت پروین، پیپلز لیبر بیورو کے حسین بادشاہ، مزدور محاذِ عمل کے صدر مرزا مقصود احمد اور شاہد خان یوسفزئی شریک ہوئے۔

شرکاء نے اطہر علی شاہ کی محکمۂ محنت اور مزدوروں کے حقوق کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب باہمی احترام، رفاقت اور محنت کشوں کی جدوجہد کے عزم کا مظاہرہ تھی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp