September 7, 2026

مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کا فیکٹریوں کو فیکٹریز ایکٹ کے دائرہ کار میں لانے کا مطالبہ

 مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کا فیکٹریوں کو فیکٹریز ایکٹ کے دائرہ کار میں لانے کا مطالبہ

 

کراچی  ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن سندھ کے وفد نے صدر عبدالواحد شورو کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نظیر سومرو سے ملاقات کی اور صوبے بھر میں درپیش مزدور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

وفد میں فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شبیر احمد عمرانی، جوائنٹ سیکریٹری فقیر عبدالجبار اور فنانس سیکریٹری شعیب احمد شامل تھے

ملاقات میں کم از کم اجرت پر مؤثر عملدرآمد، سوشل سیکیورٹی، اور خصوصاً شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ کے تحت رجسٹرڈ لیکن عملاً فیکٹری کے طور پر کام کرنے والے اداروں کو فیکٹریز ایکٹ کے دائرہ کار میں لانے کا اہم مطالبہ اٹھایا گیا

ڈی جی لیبر سندھ نظیر سومرو نے وفد کے تمام نکات کو غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ لیبر قوانین پر مکمل عملدرآمد اور مزدور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا

فیڈریشن نے بھی محنت کشوں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp