پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سکالرشپ فارمز ‘گم’، کوئلہ کان کن کے بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں
محنت کشوں کی پنشن کی عدم ادائیگی پر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کا اظہارِ تشویش
حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکریٹری اعجاز حسین، زونل سیکریٹری محمد عمر شر اور نائبین نے مشترکہ بیان میں حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے
مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایچ ایم سی کے ملازمین نے اپنی عمر کا بڑا حصہ بلدیہ کی خدمت اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کیا، لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد انتظامیہ نے انہیں فراموش کر دیا ہے
نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ میئر اور میونسپل کمشنر ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد کرتے اور ان کی پنشن و واجبات فوری ادا کرتے، لیکن اس کے برعکس ملازمین دشمن رویہ اختیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ میئر حیدرآباد اور میونسپل کمشنر ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور تمام بقایا جات باوقار طریقے سے فوری ادا کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ غریب بلدیاتی ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں۔
