مزدور رہنما ظہور احمد اعوان کی یاد میں 30 اگست کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
کراچی ( لیبر نیوز ویب دیسک) مزدور تحریک کے نامور اور مخلص رہنما، جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی ورکرز یونین کے سابق جنرل سیکریٹری اور مزدور محاذِ عمل کے مرکزی رہنما ظہور احمد اعوان کی یاد میں 30 اگست 2026ء کو ایک تعزیتی ریفرنس انعقاد پذیر ہوگا۔
مزدور محاذِ عمل کراچی کے تحت یہ تعزیتی اجلاس اتوار کے روز شام 4:00 بجے، UC-5 نیو مظفر آباد (نزد ینگ شاہین فٹ بال گراؤنڈ) میں منعقد ہوگا۔ تنظیم کی جانب سے تمام مزدور رہنماؤں، کارکنان، سیاسی و سماجی کارکنوں اور محنت کش طبقات سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی محنت کشوں کے حقوق، اتحاد اور وقار کے لیے وقف رکھی۔ ان کی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔
