August 29, 2026

پریم یونین کے وفد کا ڈی ایس آفس کراچی کی مختلف برانچوں کا دورہ

 پریم یونین کے وفد کا ڈی ایس آفس کراچی کی مختلف برانچوں کا دورہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ریلورے کی لیبر پریم یونین کراچی ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل صدر معین الدین اور سیکرٹری جنرل عثمان اعوان کی قیادت میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کی مختلف برانچوں کے تفصیلی دورے کیے اور عملے سے ملاقاتیں کیں

اس موقع پر سینیئر نائب صدر نذیر عالم بونیری، سٹی زون کے صدر نسیم میو اور کراچی کینٹ کے زونل صدر نور حسن بھی وفد میں شامل تھے۔ دورے کے دوران یونین رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں کارکردگی اور ملازمین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا

پریم یونین کی قیادت نے ریلوے ملازمین اور دفتری عملے کے جائز مطالبات کے حل اور ان کے حقوق کی فراہمی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عملے کو یونین کے تعاون کا یقین دلایا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp