وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
بیس ماہ سے تنخواہوں کی بندش کیخلاف واسا محنت کشوں کے احتجاج کے 50 دن مکمل
حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (واسا) کے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین نے 20 ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر پریس کلب کے سامنے مسلسل 50 ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مزدور رہنماؤں کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں شرکاء نے حکومتی بے حسی پر شدید غصے کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے انکشاف کیا کہ ادارے میں سی ای او، فنانس آفیسر اور پسندیدہ عملہ ہر ماہ بھاری مراعات و تنخواہیں لے رہا ہے، جبکہ غریب ملازمین اور پنشنرز فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ کروڑوں روپے ماہانہ وصول کرنے کے باوجود ملازمین کو حقوق سے محروم رکھنا سراسر مزدور دشمنی ہے
مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے فوری نوٹس لے کر بقایاجات ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
