September 3, 2026

مہران لیبر فیڈریشن کا ورکرز ویلفیئر بورڈ لاڑکانہ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر انکوائری کا مطالبہ

 مہران لیبر فیڈریشن کا ورکرز ویلفیئر بورڈ لاڑکانہ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر انکوائری کا مطالبہ

سکھر (محمد اکرم، نمائندہ سکھر ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری راحب علی سمیجو نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ لاڑکانہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف شکایات اور مزدوروں میں پھیلی بے چینی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

انہوں نے بورڈ کے سیکریٹری سعید صالح محمد جمانی سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف انکوائری کروا کر محنت کشوں کے مسائل حل کیے جائیں۔ راحب علی سمیجو نے کہا کہ فلاحی ادارے مزدوروں کی خدمت کے لیے قائم ہیں، لہٰذا رکاوٹوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے

انہوں نے واضح کیا کہ اگر تحقیقات میں الزامات ثابت ہوں تو ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری عہدے سے ہٹا کر قانونی کارروائی کی جائے۔ مہران لیبر فیڈریشن شفاف نظام اور ورکرز کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp