وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیماور موبائل ایپ متعارف
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) حکومت نے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس آسان اسکیم کی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے، جس سے ٹیکس ریٹرن فائلنگ اور ادائیگی آسان ہو جائے گی.
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اس اسکیم کا ہدف 42 لاکھ تاجر ہیں. 20 کروڑ روپے تک سالانہ سیلز والے ریٹیلرز 1 فیصد فکسڈ ٹیکس (کم از کم 25 ہزار روپے) ادا کر کے فائلر کا اسٹیٹس حاصل کر سکتے ہیں.
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مطابق رجسٹرڈ تاجروں کو پی او ایس مشین، آڈٹ اور ایف بی آر اہلکاروں کی آمد سے استثنیٰ حاصل ہو گا. اردو ایپ ستمبر تک دیگر علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب ہو گی.
