August 30, 2026

گیپکو کی نجکاری کے لیے 11 ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ای او آئی موصول

 گیپکو کی نجکاری کے لیے 11 ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ای او آئی موصول

اسلام آباد ( لیبر نیوز کامرس ڈیسک) نجکاری کمیشن کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی گیپکو کے 51 سے 100 فیصد حصص اور انتظامی کنٹرول کے لیے 11 ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اظہارِ دلچسپی ای او آئی جمع کرا دیا ہے

سرمایہ کاروں میں ترکیہ اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے علاوہ پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس بشمول کے الیکٹرک، انگرو، لکی سیمنٹ اور فاطمہ گروپ شامل ہیں

حکومت کا مقصد آپریشنل کارکردگی بہتر بنانا، بجلی کے نقصانات کم کرنا اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے اس پیش رفت کو حکومت کی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر قرار دیا

گیپکو پہلے مرحلے کی تین ڈسکوز میں شامل ہے، جہاں فیسکو کے لیے 12 ای او آئی موصول ہو چکے ہیں جبکہ آئیسکو کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026ء ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp