September 3, 2026

آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کا سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ  سے ڈیتھ اور میرج گرانٹس کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

 آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن کا سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ  سے ڈیتھ اور میرج گرانٹس کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کو ڈیتھ اور میرج/جہیز گرانٹ کے التواء میں پڑے کیسز کی فوری منظوری مطالبہ کیا ہے

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کے نام بھیجے گئے اس مراسلے میں جنرل سیکرٹری اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام قانونی ضوابط کی تکمیل کے باوجود صنعتی محنت کشوں کے درپیش گرانٹس کے کیسز طویل عرصے سے التواء کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

تنظیم نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 4 اور 25 نیز سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2014ء کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام زیرِ التواء کیسز کو بلا تاخیر حل کر کے ادائیگیوں کا واضح شیڈول جاری کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے گرانٹس جاری کی جائیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp