وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
ڈی ایل اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی، کراچی سٹی پریم یونین کی حل کی یقین دہانی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ڈی ایل اے کے ملازمین کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، جس پر انہوں نے کراچی سٹی پریم یونین سے رابطہ کیا۔
اس سلسلے میں ملازمین کے وفد نے چیئرمین سب ڈویژن کراچی داؤد تنولی سے ملاقات کی۔ داؤد تنولی نے ملازمین کو بتایا کہ شیخ انور نے سی ای او سے رابطہ کر کے معاملے کی سنگینی سے آگاہ کر دیا ہے اور تنخواہوں کا کیس حتمی منظوری کے مرحلے میں ہے
انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں ہفتے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی خوشخبری مل جائے گی اس موقع پر صدر کراچی سٹی زون نسیم میو اور سیکرٹری فنانس یاسر اعوان بھی موجود تھے۔
