وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
ایف ایف سی گوٹھ ماچھی کے وفد کی سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ سے ملاقات، 15 دن میں گرانٹس کی فراہمی پر ادائے تشکر
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) فوجی فرٹیلائزرز کمپنی گوٹھ ماچھی صادق آباد کے سی بی اے یونین کے وفد نے صدر ناصر باجوہ کی قیادت میں سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی فرخ شہزاد بھی موجود تھے
ملاقات کے دوران وفد نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے محض 15 دن کے اندر ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ اور دیگر مالی اعانت کی فراہمی کو انتہائی خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔
سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف ذوالفقار احمد اور فرخ شہزاد نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی قیادت میں ادارہ صنعتی کارکنوں اور ان کے اہلخانہ کو زیادہ سے زیادہ اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
