July 31, 2026

وزیر محنت سندھ کے اجلاس میں نظر انداز کیے جانے پر مزدور تنظیم کا شدید احتجاج

 وزیر محنت سندھ کے اجلاس میں نظر انداز کیے جانے پر مزدور تنظیم کا شدید احتجاج

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین  نے صوبائی وزیر محنت سندھ کے ساتھ مزدور فیڈریشنوں کی اہم ملاقات میں شامل نہ کیے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

پی سی ایم کے صدر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ پی سی ای ایم ایک باقاعدہ رجسٹرڈ فیڈریشن ہے جس سے متعدد صنعتی اداروں کی پلانٹ لیول ٹریڈ یونینز منسلک ہیں۔ 30 جولائی 2026ء کو صوبائی وزیر محنت کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں فیڈریشن کو نظر انداز کرنا مزدوروں کی حقیقی نمائندگی اور ان کے حقوق کے منافی ہے

پی سی ایم کے صدر محمد سلیم نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ تمام اہم ملاقاتوں اور مشاورت کے عمل میں سمیت تمام رجسٹرڈ فیڈریشنوں کو باقاعدہ شامل کیا جائے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp