سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے لیے دو ارب روپے کا اینڈومنٹ فنڈ قائم، سعید غنی کی لیبر فیڈریشنز کو یقین دہانی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر محنت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ سیسی کی جانب سے ایچ آئی وی متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ابتدائی طور پر دو ارب روپے کا اینڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے
کراچی میں مختلف لیبر فیڈریشنز کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سعید غنی نے بتایا کہ متاثرین کے بہترین علاج معالجے کے لیے نامور ماہرینِ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں پر مشتمل اسٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے
فنڈ کے شفاف استعمال کے لیے ایک خود مختار کمیٹی بھی قائم ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیسز کے خوف سے اسکریننگ کا عمل نہیں روکا جائے گا۔
سعید غنی نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی شفاف انکوائری جاری ہے اور غفلت میں ملوث عناصر کے خلاف محکمہ جاتی و مجرمانہ کارروائی کی جائے گی۔
