سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
آل سندھ ورکرز فیڈریشن کا لانڈھی سوشل سیکیوریٹی اسپتال انتظامیہ کو خراجِ تحسین، طبی اقدامات کو سراہا
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل سندھ ورکرز فیڈریشن نے سندھ سوشل سیکیوریٹی ہسپتال لانڈھی کے میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر ظفر قائم خانی اور ان کی ٹیم کو مریضوں کے مسائل پر فوری اور مثبت اقدامات کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے
فیڈریشن کے صدر محمد واحد خان اور جنرل سیکریٹری عبدالستار نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ لانڈھی ہسپتال انتظامیہ نے ادویات کی فراہمی، ایچ آئی وی او پی ڈی کی بہتری، مریضوں کی اسکریننگ اور بروقت ٹیسٹ و علاج کے نظام میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔
رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے تاکہ محنت کشوں کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ فیڈریشن جہاں مسائل کی نشاندہی کرتی ہے، وہیں عوامی مفاد میں کیے جانے والے اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی بھی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔
