سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
مزدور تنظیموں کا ایچ آئی وی معاملے پر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ کی مزدور تنظیموں نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیوریٹی انسٹی ٹیوشن کے اسپتالوں میں ایچ آئی وی معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے
مہران لیبر فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری راحب علی سمیجو اور نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کلثوم بائی ولیکا اور لانڈھی اسپتال میں متاثرہ بچوں کے حوالے سے ظاہر کیے گئے خدشات نہایت سنگین ہیں
مزدور تنظیموں نے وزیراعلیٰ، وزیر محنت سندھ اور کمشنر سیسی سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ، شفاف یا جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں اور غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیسی کا ادارہ محنت کشوں کے خون پسینے کے پیسے سے چلتا ہے، لہٰذا علاج کے معیار اور محفوظ ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تحقیقات کے نتائج شفاف انداز میں مزدوروں کے سامنے لائے جائیں۔
