July 31, 2026

کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سعود آباد اور شاہ فیصل ڈسپنسریوں کا سرپرائز دورہ

 کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سعود آباد اور شاہ فیصل ڈسپنسریوں کا سرپرائز دورہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے سعود آباد ڈسپنسری اور شاہ فیصل کالونی ڈسپنسری کا دورہ کیا ہےدورے کے دوران انہوں نے دونوں ڈسپنسریوں میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کے انتظامات اور حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا

انہوں نے وہاں موجود مریضوں اور ورکرز سے گفتگو کر کے درپیش مسائل کی معلومات حاصل کیں اور عملے کو ہدایت کی کہ چھٹی کے دنوں میں بھی مریضوں کو بلا تعطل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

کمشنر سیسی نے واضح کیا کہ ادارے کا مقصد رجسٹرڈ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو ان کی دہلیز پر بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp