July 31, 2026

سیسی کے ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کی ریٹائرمنٹ، خدمات کے اعتراف میں پروقار تقریب

 سیسی کے ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کی ریٹائرمنٹ، خدمات کے اعتراف میں پروقار تقریب

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سیسی اسپتال کے نامور معالج ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کی آئینی اور پیشہ ورانہ خدمات کی مدت پوری ہونے پر ان کی شاندار ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ساتھی ڈاکٹرز، انتظامیہ اور عملے نے ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کی دیانت، شفقت اور بے لوث طبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

شرکاء کا کہنا تھا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور نوجوان معالجین کی رہنمائی میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر اسلم پرویز کی پیشہ ورانہ بصیرت اور لازوال خدمات ہسپتال کا قیمتی اثاثہ ہیں جو آئندہ بھی مشعلِ راہ رہیں گی۔

تقریب کے اختتام پر انہیں تحائف پیش کیے گئے اور ان کی صحت، خوشحالی اور پرامن ریٹائرڈ زندگی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp