سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
ولیکا اسپتال میں سیسی یونینز کا مشترکہ اجلاس، ایچ آئی وی معاملے پر ملازمین سے یکجہتی کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پیپلزاسٹاف یونین سیسی سندھ کی کال پر ولیکا اسپتال میں مختلف طبی و ملازمین تنظیموں، بشمول ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں حالیہ ایچ آئی وی کیسز کے تناظر میں حقائق سامنے آنے سے قبل قیاس آرائیوں، الزامات اور طبی عملے کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی گئی
سی بی اے کے چیئرمین اعجاز عباسی اور صدر احمد نواز سمیجو نے لیبر نیوز کو بتایا کہ ولیکا اور لانڈھی اسپتالوں کے لیے تحقیقاتی و رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جامع رپورٹ حکام کو پیش کریں گی
اجلاس کے دوران اسپتال کے عملے کی میڈیا سے رابطے، غیر متعلقہ عناصر کے بلاجواز داخلے، عملے سے بدتمیزی اور ویڈیو گرافی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سیسی انتظامیہ سے اسپتالوں کے سیکیورٹی نظام کو جدید، وزٹنگ پاس سسٹم نافذ اور عملے کو فول پروف تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا
