July 31, 2026

آل سندھ ورکرز فیڈریشن کا الکرم ٹیکسٹائل انکوائری اینٹی کرپشن منتقل کرنے کا مطالبہ

 آل سندھ ورکرز فیڈریشن کا الکرم ٹیکسٹائل انکوائری اینٹی کرپشن منتقل کرنے کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل سندھ ورکرز فیڈریشن نے الکرم ٹیکسٹائل ملز سے متعلق لاکھوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری شفاف تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

فیڈریشن کے رہنما عبدالستار نیازی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ جاری انکوائری کو سیسی کی گورننگ باڈی کا ایک رکن اثر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ نامزد افراد کو بچایا جا سکے

اگرچہ فیڈریشن نے کمشنر سیسی کی بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا، لیکن معاملے کی سنگینی کے پیش نظر آزادانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انکوائری کا تمام ریکارڈ سات دنوں کے اندر صوبائی محتسب کے پاس جمع کرایا جائے تاکہ کیس کی منتقلی کے دوران شواہد میں ترامیم یا تاخیر نہ ہو سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp