سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
سیسی کے بجٹ 2026-27 کی منظوری، مزید نئے اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور چیئرمین گورننگ باڈی سیسی، سعید غنی کی زیر صدارت سیسی کی گورننگ باڈی کے اہم اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے لیے تخمینی بجٹ کی متفقہ منظوری دے دی گئی ہے
اجلاس میں سیکرٹری محنت سندھ ساجد جمال ابڑو، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ سعید غنی نے ہدایت کی کہ سیسی اسپتالوں میں مزدوروں کو جدید اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور جلد صوبے بھر میں مزید نئے اسپتال قائم کیے جائیں
انہوں نے کنٹریبیوشن اور مزدوروں کی رجسٹریشن کو شفاف بنانے کے لیے تمام نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا اعلان بھی کیا
وزیر محنت نے ایچ آئی وی سے متاثرہ اور جاں بحق ہونے والے بچوں کا فوری ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس پھیلاؤ میں ملوث کسی ڈاکٹر یا عملے کے خلاف نہ صرف محکماتی بلکہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
