July 30, 2026

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کا مائنز ریسکیو اینڈ سیفٹی سب اسٹیشن کا دورہ، حفاظتی اقدامات پر بریفنگ

 پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کا مائنز ریسکیو اینڈ سیفٹی سب اسٹیشن کا دورہ، حفاظتی اقدامات پر بریفنگ

اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ میں پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل الا سلطان خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مائنز ریسکیو اینڈ سیفٹی سب اسٹیشن چوا سیدن شاہ کا مطالعاتی دورہ کیا۔

اس دورے کی رہنمائی را سعید خٹک نے کی، جبکہ وفد میں عالمی یونین کے پاکستان کے لیے نیشنل کوآرڈینیٹر تنویر نذیر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مائنز ریسکیو انسٹرکٹر انجینئر عون عباس نے وفد کو کان کنوں کی حفاظت، ہنگامی صورتحال اور ریسکیو کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بعد ازاں ریسکیو کیپٹن کاشف نے وفد کو اسٹیشن کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا اور استعمال ہونے والے جدید آلات و سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد کے ارکان نے کان کنوں کی سلامتی کے لیے ریسکیو ٹیم کی خدمات اور حفاظتی اقدامات کو سراہا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp