July 30, 2026

نیشنل لیبر فیڈریشن کا فیکٹریوں کی بندش اور برطرفیوں پر شدید احتجاج

 نیشنل لیبر فیڈریشن کا فیکٹریوں کی بندش اور برطرفیوں پر شدید احتجاج

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں حیدرآباد کی مختلف صنعتی فیکٹریوں، بالخصوص بینگل انڈسٹری، باجوہ اسپننگ مل اور اسٹیپنی کمپنی کے محنت کشوں کو درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں منظور کی گئی متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ ماضی کا صنعتی علاقہ فیکٹریوں کی بندش کے باعث زبون حالی کا شکار ہے اور ہزاروں ورکرز بے روزگار ہو چکے ہیں۔

این ایل ایف نے مطالبہ کیا کہ باجوہ اسپننگ مل کے برطرف محنت کشوں کو فوری بحال کیا جائے، اسٹیپنی کمپنی کے برطرف ورکرز کے حقوق ادا کیے جائیں، اور تمام محنت کشوں کو تقرر نامے جاری کر کے سوشل سیکیوریٹی و ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کیا جائے۔

اجلاس میں محکمہ لیبر سے تمام صنعتی اداروں کا معائنہ کرنے اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف لیبر کورٹ میں چالان پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ فیڈریشن نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp