سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
ای او بی آئی افسر پر ٹریننگ کے دوران سرکاری گاڑی ساتھ لے جانے کا الزام، آپریشنز متاثر
ساہیوال ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سیو ای او بی آئی موومنٹ پاکستان نے ریجنل ہیڈ ساہیوال پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا دعویٰ کیا ہے
موومنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر و ریجنل ہیڈ ساہیوال نیپا پشاور میں چار ماہ کی ٹریننگ کے لیے جاتے ہوئے ساہیوال ریجنل آفس کی سرکاری گاڑی ساتھ لے گئے ہیں
بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً تین لاکھ روپے کے سرکاری خرچ پر کی جانے والی اس ٹریننگ کے دوران گاڑی کی عدم موجودگی سے ساہیوال ریجن کے فیلڈ آپریشنز شدید متاثر ہو رہے ہیں
سیو ای او بی آئی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ افسر ماضی میں بھی مبینہ طور پر ڈیوٹی سے غائب رہنے کے باوجود مراعات لیتے رہے ہیں موومنٹ نے حکام بالا سے معاملے کی فوری تحقیقات اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
