سانحہ اسپین کاریز کے شہید کان کنوں کی میتیں کوئٹہ روانہ، مزدور تنظیموں کا گہرے دکھ کا اظہار
کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، 25 محنت کش کان کن زیرِ زمین پھنس گئے، ریسکیو آپریشن جاری
کوئٹہ ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کان کا حصہ بیٹھ گیا، جس سے 25 کے قریب کان کن اندر پھنس گئے۔
مزدور رہنما پیر محمد کاکڑ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد 3 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 22 مزدور اب بھی سو سے زائد فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں ایمبولینسوں کے ساتھ جائے وقوعہ پر بحفاظت بازیابی کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر جعفر خان مندوخیل سے ہنگامی رابطہ کیا اور حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
صوبائی قیادت نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
