اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
لیبر سٹی کے فلیٹ زبون حالی کا شکار، ملی لیبر فیڈریشن سندھ کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان
حیدرآباد ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) ملی لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر فیصل علی بلوچ نے ٹنڈو محمد خان روڈ حیدرآباد میں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے زیرِ اہتمام 2009ء میں قائم کی گئی لیبر سٹی کالونی کے 1504 فلیٹس کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے
انہوں نے بتایا کہ 2022ء میں الاٹمنٹ اور قبضہ ملنے کے باوجود صنعتی محنت کشوں کو فراہم کیے گئے یہ فلیٹس محض خستہ حال دیواروں کا منظر پیش کر رہے ہیں، جہاں پانی، بجلی اور اسکول جیسی بنیادی ضروریات تک میسر نہیں ہیں
فیصل علی بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر محنت اور سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سمیت تمام متعلقہ حکام کو متعدد درخواستیں بھیجنے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا
جس سے فلیٹس زبون حالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تمام مزدور فیڈریشنز سے اپیل کی کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر آواز اٹھائیں تاکہ غریب ورکرز کو ان کا حق دلایا جا سکے۔
