اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی کا طبی و انتظامی حکام کا مشترکہ دورہ، غفلت پر سخت برہمی کا اظہار
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سوشل سیکیورٹی ہسپتال لانڈھی میں طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ حکام اور نمائندوں نے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورہ کرنے والوں میں ایم اے ڈاکٹر کامران اعوان، ایم ایس لانڈھی ظفر قائم خانی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ذوالفقار، ہسپتال منیجنگ کمیٹی کے ممبر شاہین خان اور صدر واحد خان شامل تھے۔ دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں، وارڈز اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا
ایم اے اور ایم ایس لانڈھی نے ڈیوٹی پر موجود طبی و انتظامی عملے کو سخت ہدایت کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عمران خان یوسفزئی نے ہسپتال کے دورے اور انتظامی بہتری کے لیے اقدامات پر تمام معزز افسران اور کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
