اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پورٹ قاسم ہوم کیئر ٹیکسٹائل ملز میں مزدوروں کی برطرفی، مزدور محاذِ عمل احتجاج کا اعلان
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) مزدور محاذِ عمل نے پورٹ قاسم پر واقع ہوم کیئر ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کی غیر قانونی برطرفی اور قانونی واجبات کی عدم ادائیگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ برطرفی کا فیصلہ فوری واپس لے کر متاثرہ مزدوروں کے تمام قانونی واجبات بشمول نوٹس پے، گریچوئٹی، بونس، اور سالانہ چھٹیوں کے پیسے فوری ادا کرے۔ بیان میں لیبر کورٹ اور پیمنٹ آف ویجز اتھارٹی کے پاس زیر التوا کیسز کا جلد تصفیہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
مزدور محاذِ عمل نے صوبائی وزیر محنت سندھ، ڈی جی لیبر، سیسی اور ای او بی آئی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پرامن احتجاج، اجتماعی قانونی چارہ جوئی اور دیگر جمہوری راستے اختیار کیے جائیں گے۔
