اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ولیکا اسپتال کی نجکاری کے خلاف آل سندھ ورکرز فیڈریشن کا اجلاس طلب
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل سندھ ورکرز فیڈریشن نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے مسائل اور ولیکا ہسپتال کی مجوزہ نجکاری کے خلاف تمام وابستہ فیڈریشنز، ٹریڈ یونینز اور مزدور نمائندگان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے
مزدور رہنما عبدالستار نیازی کی جانب سے جاری دعوت نامے کے مطابق اجلاس میں ولیکا ہسپتال کی نجکاری اور نرسنگ کالج کو غیر قانونی طور پر 20 سالہ لیز پر دینے کے فیصلوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی
ان کا کہنا تھا کہ سوشل سیکیورٹی اداروں کی نجکاری محنت کشوں کے مفت علاج اور قانونی حقوق پر برا راست حملہ ہے۔ انہوں نے تمام مزدور تنظیموں سے متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل کی ہے تاکہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ان فیصلوں کو روکا جا سکے اور عوامی اثاثوں کا دفاع ممکن بنایا جا سکے۔
