سوشل سیکیورٹی ہسپتال لانڈھی کا طبی و انتظامی حکام کا مشترکہ دورہ، غفلت پر سخت برہمی کا اظہار
ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ہیومن ریسورس کمیٹی کا اہم اجلاس، انتظامی امور اور کارکردگی کا جائزہ
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد کی ہیومن ریسورس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس چیئرمین عمر مسعود الرحمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ادارے کے انتظامی امور اور ہیومن ریسورس سے متعلق معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا
اجلاس کے دوران سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد نے کمیٹی کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، انسانی وسائل کی بہتری کے لیے جاری پالیسیوں، انتظامی اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
چیئرمین عمر مسعود الرحمن اور کمیٹی اراکین نے ادارے کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ محنت کشوں کے مسائل کا فوری اور بروقت حل ممکن بنایا جا سکے اور انسانی وسائل کے نظام میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
