اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے ملازمین کے التوا کا شکار اہم مسائل حل، بقایاجات کی فائلیں منظور،
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے اساتذہ اور دیگر عملے کے طویل عرصے سے التوا کا شکار اہم مسائل حل ہو گئے ہیں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منظور احمد اور یونائیٹڈ یونین کے جنرل سیکرٹری محمد عاصم پر مشتمل چار رکنی وفد نے سیکریٹری بورڈ سعید صالح جمانی سے ملاقات کی ہے
ذرائع کے مطابق سیکریٹری بورڈ سعید صالح جمانی نے فوری اقدام کرتے ہوئے ٹائم اسکیل، اپ گریڈیشن، پے فکسیشن اور بقایاجات کی فائلوں پر دستخط کر کے انہیں نیپا آفس ارسال کر دیا ہے، جس سے اساتذہ اور ملازمین کو بڑھا ہوا اسکیل اور رقم مل سکے گی
جبکہ میڈیکل بلز ہسپتالوں کو پینل پر لینے اور جہیز گرانٹ و اسکالرشپ کے مسائل بھی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے
