پاکستانی تارکینِ وطن محنت کشوں کی حفاظت کے لیے آئی ایل او اور وفاقی حکومت کا نیا اقدام
خلیجی منڈیوں میں پاکستانی غذائی مصنوعات کا فروغ، جنوبی پنجاب کے ایکسپورٹرز کا وفد دبئی روانہ
ملتان ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) خلیجی منڈیوں میں غذائی اجناس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر کاروباری مواقع تلاش کرنے اور پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز کا ایک اعلیٰ سطحی وفد دبئی روانہ ہو گیا ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران کی قیادت میں جانے والا یہ وفد دبئی میں معروف درآمد کنندگان، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیل چینز سے ملاقاتیں کرے گا۔
شاہد عمران کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور ایران تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والے سپلائی چین کے تعطل سے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے خلیجی مارکیٹ میں جگہ بنانے کا بہترین موقع ملا ہے۔
یہ وفد خلیج میں پاکستانی چاول، مصالحے، پھل، سبزیاں اور پراسیسڈ فوڈ کو متعارف کروائے گا تاکہ فوڈ ایکسپورٹس میں اضافہ اور ملکی زرمبادلہ کو استحکام مل سکے۔
