July 22, 2026

ایڈز اسکینڈل ، وسیم جمال کو کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں بطور ایڈمن آفیسر تعینات کردیا گیا

 ایڈز اسکینڈل ، وسیم جمال کو کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں بطور ایڈمن آفیسر تعینات کردیا گیا

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی کے افسر وسیم جمال کو کلثوم بائی ولیکا اسپتال، سائیٹ کراچی میں بطور ایڈمن آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے

وسیم جمال اس سے قبل سیسی ہیڈ آفس میں ڈائریکٹر سی اینڈ بی، ڈائریکٹر شعبہ تعلقاتِ عامہ اور ریسرچ اینڈ ٹریننگ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے، جہاں انہوں نے ملازمین اور آجروں کے ساتھ مشاورتی اجلاسوں سمیت کئی ٹریننگ پروگرامز کامیابی سے منعقد کروائے

یہ تعیناتی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کلثوم بائی ولیکا اسپتال ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے حوالے سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے

ایم ایس سرجن غیاث الدین اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سلیم اللہ کے ساتھ مل کر منفی تاثر کا خاتمہ کرنا اور ایچ آئی وی متاثرین اور محنت کشوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا وسیم جمال کے لیے ایک بڑا چیلنج تصور کیا جا رہا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp