سندھ منیمم ویجز بورڈ کی جانب سے اجرتوں میں صرف 7.5 فیصد اضافہ مزدوروں کے ساتھ ناانصافی قرار
ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں
کراچی ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بالواسطہ شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں، جس کے ساتھ ہی آٹوموبائل کی باقاعدہ در آمدات کے لیے اس جدید بحری سروس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
خصوصی بحری جہاز ‘ایم وی گرانڈے شنگھائی’ کراچی پورٹ پر واقع کے جی ٹی ایم ایل پر لنگر انداز ہوا، جہاں کرینوں کا استعمال کیے بغیر گاڑیوں کو ریمپ کے ذریعے براہِ راست ڈرائیو کر کے نیچے اتارا گیا
وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انور چوہدری نے اس پیشرفت کو پاکستان کے میری ٹائم اور لاجسٹک شعبے کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینر شپنگ کے مقابلے میں یہ طریقہ انتہائی تیز اور سستا ہے جس سے عالمی کلین موبلٹی اور جدید شپنگ کے میدان میں پاکستان کی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔
