July 23, 2026

پی آئی اے کے بیڑے میں 60 طیاروں کا اضافہ کرنے کا فیصلہ

 پی آئی اے کے بیڑے میں 60 طیاروں کا اضافہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( لیبرنیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) معروف صنعت کار اور سرمایہ کار عارف حبیب نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی بحالی اور نجکاری کے سلسلے میں اقدامات جاری ہیں اور آئندہ 10 برسوں کے دوران پی آئی اے کے طیاروں کا بیڑا 60 تک پہنچایا جائے گا۔

ایس ای سی پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ٹاک سیریز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ نئی سینئر انتظامیہ کی تقرری پر کام جاری ہے، تا ہم نئے سی ای او کا تقرر ابھی ہونا باقی ہے۔ انہوں نے فنانس ایکٹ 2026 کے تحت پی آئی اے کو سیلز ٹیکس میں دی گئی چھوٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کا بنیادی بزنس منافع بخش ہے اور ایئرلائن کی تمام غیر ملکی جائیدادیں ہولڈنگ کمپنی کے پاس منتقل کر دی گئی ہیں۔ عارف حبیب نے حکومت سے بجلی کے نرخ اور ٹیکس کم کرنے کی اپیل بھی کی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp