July 23, 2026

قومی لیبر پالیسی کی تجاویز پر آئی ایل او کے زیرِ اہتمام مشاورتی اجلاس، ڈی جی لیبر پنجاب کی شرکت

 قومی لیبر پالیسی کی تجاویز پر آئی ایل او کے زیرِ اہتمام مشاورتی اجلاس، ڈی جی لیبر پنجاب کی شرکت

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  بین الاقوامی ادارہ محنت کے زیرِ اہتمام لاہور میں پیشہ ورانہ صحت اور سلامتی کی قومی پالیسی کی تجاویز سے متعلق ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد کام کی جگہوں پر ورکرز کے لیے محفوظ اور صحت بخش ماحول کی فراہمی کے لیے تجاویز مرتب کرنا تھا

اجلاس کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب محترمہ سعیدہ کلثوم حئی تھیں۔ تقریب میں مختلف صنعتی و تجارتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان، لیبر لیڈرز اور ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر ڈی جی لیبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کا تحفظ اور ان کی صحت کی بہتری حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ تمام شراکت داروں نے قومی پالیسی کی حتمی تشکیل کے لیے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp