پاکستانی تارکینِ وطن محنت کشوں کی حفاظت کے لیے آئی ایل او اور وفاقی حکومت کا نیا اقدام
ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کا ذہنی صحت اور تنازعات کے حل پر تربیتی ورکشاپ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کراچی میں ذہنی صحت اور تنازعات کی متحرکیات کے موضوع پر ایک کیپیسٹی بلڈنگ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس تربیتی سیشن کی قیادت ڈاؤ میڈیکل کی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر مومل نے کی۔ سیشن کے دوران ہوم بیسڈ خواتین ورکرز اور لیبر نمائندوں کو ذہنی صحت کی اہمیت، کام کی جگہ پر تنازعات کے پرامن حل اور روزمرہ کی معاشی و سماجی کشمکش کے ذہنی اثرات سے نمٹنے کی آسکاہی اور عملی معلوما فراہم کی گئیں
ڈاکٹر مومل نے کام کے ماحول کو خوشگوار بنانے اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے مفید مشورے دیے، جبکہ شرکاء نے اس قسم کی تربیت کو خواتین ورکرز کی ذہنی و جذباتی بالیدگی کے لیے انتہائی سود مند قرار دیا۔
