پاکستانی تارکینِ وطن محنت کشوں کی حفاظت کے لیے آئی ایل او اور وفاقی حکومت کا نیا اقدام
کیسکو لیبر یونین کے رہنما نثار احمد کی عمرہ روانگی، یونین قائدین کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
کوئٹہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کیسکو لیبر یونین بلوچستان ژوب سب ڈویژن کے رہنما نثار احمد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانگی سے قبل پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے یونین قائدین سے الوداعی ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ، کیسکو لیبر یونین کے صدر، جنرل سیکرٹری ملک سعید لہڑی، مشتاق امین، حاجی عبدالمجید، عزیز احمد سرنگزئی اور نعمت اللہ خان نے ان سے ملاقات کی۔
تمام رہنماؤں نے نثار احمد کو عمرے کی ادائیگی کی سعادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی سفر میں سلامتی، قبولیتِ عمرہ اور خیر و برکت کے لیے خصوصاً دعا کی۔
