July 22, 2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 27 ووکیشنل ادارے قومی مہارتی پروگرام میں شامل

 ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 27 ووکیشنل ادارے قومی مہارتی پروگرام میں شامل

پشاور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان اور بین الاقوامی ادارہ محنت  کے زیرِ اہتمام پشاور میں تعمیراتی شعبے میں پہلے سے حاصل شدہ مہارتوں کے اعتراف اور قومی مہارتی پاسپورٹ کے فروغ پر ایک اہم ورکشاپ منعقد ہوئی

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت فیصل خان ترکئی اور چیئرمین محکمہ محنت کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال نے ہنر مند افراد کی تصدیق اور بین الاقوامی روزگار کے مواقع پر زور دیا سدھارا۔ صوبائی وزیر کی تجویز پر آئی ایل او اور ایمپلائرز فیڈریشن نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے 27 ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اداروں کو خیبر پختونخوا ٹیوٹا کے مساوی اس منصوبے میں شامل کرنے پر اتفاق کیا۔

 شرکاء نے سرکاری و نجی شعبے کے تعاون سے عالمی معیار کی ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور باوقار روزگار کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp