July 22, 2026

ولیکا ایچ آئی وی معاملے پر سی بی اے کی بااختیار کمیٹی قائم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی برطرفی کا مطالبہ

 ولیکا ایچ آئی وی معاملے پر سی بی اے کی بااختیار کمیٹی قائم، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی برطرفی کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے سیسی اور سیسی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک اہم مشترکہ اجلاس سیسی ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ولیکا اسپتال کے ایچ آئی وی معاملے، ملازمین کی پروموشن اور قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے رویے پر تفصیلی غور کیا گیا

اجلاس میں متفقہ طور پر ایچ آئی وی معاملے پر حقائق سامنے لانے کے لیے سی بی اے کی جانب سے ایک بااختیار تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی رپورٹ وزیر محنت سندھ اور کمشنر سیسی کو پیش کی جائے گی

اس کے علاوہ قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے مبینہ مخالفانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp