July 22, 2026

وطن دوست مزدور فیڈریشن کے رہنماؤں کا ترجمان جمیل نواب بھٹی سے شریکِ حیات کی وفات پر تعزیت

 وطن دوست مزدور فیڈریشن کے رہنماؤں کا ترجمان جمیل نواب بھٹی سے شریکِ حیات کی وفات پر تعزیت

سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمت علی شاہ اور مرکزی جنرل سیکریٹری گلشیر شر نے تحصیل میروخان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین حافظ ناظم بگھیو اور بدرالدین پھنیار بھی ان کے ہمراہ تھے

مرکزی رہنما حاجی حاکم علی خان گوپانگ رائس مل میروخان پہنچے، جہاں انہوں نے فیڈریشن کے مرکزی پریس ترجمان اور رائس فیکٹریز مزدور یونین میروخان کے صدر جمیل نواب بھٹی سے ان کی شریکِ حیات کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے مرحومات کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعائے خیر فرمائی۔ اس موقع پر انہوں نے جمیل نواب بھٹی اور ان کے غم زدہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری فیڈریشن اپنے ساتھی کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp